تیسرا ون ڈے: آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کیلئے 158 رنز کا ہدف دیدیا

06-04-2026

(لاہورنیوز)آسٹریلیا نے تیسرے ون ڈے میں پاکستان کو جیت کیلئے 158 رنز کا ہدف دیدیا۔

آسٹریلوی ٹیم کےکپتان جوش انگلس نے 65 رنز کی اننگز  کھیلی، لیبوشین اور  ایلکس کیری نے 19، 19 رنز  اسکور کیے، ایڈم زمپا 10 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے 3، ابرار احمد اور  شاداب خان نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔آسٹریلیا نے 3 ایک روزہ میچوں کی سیریز  کے تیسرے ون ڈے میں ٹاس جیت کر  پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ یاد رہے کہ تین ایک روزہ میچوں کی سیریز 1-1  سے برابر ہے،  پہلے میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 5 وکٹ سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 42 رنز سے شکست دی تھی۔