سونے کی قیمت ایک بار پھر بڑھ گئی، چاندی مزید سستی
06-04-2026
(لاہور نیوز) عالمی اور مقامی مارکیٹس میں سونے کی قیمتیں ایک بار پھر بڑھ گئیں۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں 24 قیراط فی تولہ سونا ایک ہزار 523 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 69 ہزار 285 روپے ہو گیا، جبکہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 1 ہزار 305 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 2 ہزار 335 روپے پر پہنچ گیا۔ عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 14 ڈالرز کے اضافے سے 4468 ڈالرز فی اونس ہو گیا۔ دوسری جانب 24 قیراط فی تولہ چاندی کی قیمت 97 روپے کم ہو کر 7 ہزار 797 روپے ہو گئی ہے۔