نئے بجٹ میں بجلی کے بلوں اور کھاد پر ریلیف دیا جائے: کسان اتحاد پاکستان
06-04-2026
(لاہور نیوز) کسان اتحاد پاکستان کے مرکزی چیئرمین خالد حسین باٹھ نے کسانوں کیلئے نئے بجٹ میں بجلی کے بلوں اور کھاد پر ریلیف مانگ لیا۔
کسان اتحاد پاکستان کے مرکزی چیئرمین خالد حسین باٹھ نے پریس کانفرنس کرتےہوئے کہا کہ مہنگائی کے باعث کسان گندم اوردیگرفصلوں کوپوری کھاد ہی نہیں ڈال سکے، جس کے باعث پیداوار میں کمی آئی، چار چار ایکڑ والے کسانوں کے ٹیوب ویل کا بجلی بل چار لاکھ روپے تک آیا ہے۔ انہوں نےکہا کہ کیا آئی ایم ایف کا پریشرصرف کسانوں کے لئے ہے؟ کھاد، زرعی ادویات، بیجوں اور ڈیزل پر مزید ٹیکسز ہرگز قبول نہیں،حکومت نے مطالبات تسلیم نہ کیے تو بجٹ کے بعد ملک بھر کے کسان اسلام آباد کی طرف مارچ کریں گے، پھرکوئی طاقت ہمارا راستہ نہیں روک سکے گی۔