جوا ایپ پروموشن کیس: عروب جتوئی کی عبوری ضمانت میں 23 جون تک توسیع
06-04-2026
(لاہور نیوز) سیشن کورٹ لاہور میں جوا ایپ کی پروموشن سے متعلق مقدمے میں یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کی عبوری ضمانت پر سماعت نہ ہو سکی۔
ایڈیشنل سیشن جج کے تربیتی پروگرام پر ہونے کے باعث کیس کی سماعت ملتوی کر دی گئی۔ عدالت نے عروب جتوئی کی عبوری ضمانت میں 23 جون تک توسیع کرتے ہوئے آئندہ سماعت تک انہیں ریلیف برقرار رکھنے کا حکم دیا۔ عروب جتوئی عدالت میں پیش ہوئیں اور اپنی حاضری مکمل کروائی۔ واضح رہے کہ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے عروب جتوئی کے خلاف مبینہ طور پر جوا ایپ کی پروموشن کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کر رکھا ہے، جس پر قانونی کارروائی جاری ہے۔