نشتر کالونی میں مبینہ پولیس مقابلہ، زیرِ حراست ملزم اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

06-04-2026

(لاہور نیوز) نشتر کالونی کے علاقے میں سی سی ڈی ماڈل ٹاؤن اور ملزمان کے درمیان مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک زیرِ حراست ملزم ہلاک ہو گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق زیرِ حراست ملزم شکیل کو ریکوری کے لیے لے جایا جا رہا تھا کہ اس دوران اس کے ساتھیوں نے اسے چھڑوانے کی کوشش کی اور پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم شکیل اپنے ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آ کر ہلاک ہو گیا، جبکہ حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ واقعہ کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں، جبکہ فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔