گھریلو ملازمہ سے مبینہ زیادتی اور اسقاطِ حمل کیس میں اہم پیش رفت
06-04-2026
(لاہور نیوز) گھریلو ملازمہ سے مبینہ زیادتی اور اسقاطِ حمل کے مقدمے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے،پراسیکیوٹر جنرل پنجاب سید فرہاد علی شاہ نے کیس کے تفتیشی افسر کو مکمل ریکارڈ سمیت طلب کر لیا ہے۔
پراسیکیوٹر جنرل پنجاب کے مطابق پراسیکیوشن کی جانب سے تفتیشی افسر کو مزید تحقیقات کے لیے لائن آف انکوائری دی جائے گی، جبکہ مقدمے میں شامل دفعات، شواہد اور دیگر قانونی پہلوؤں کا بھی تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔ یاد رہے کہ تھانہ ماڈل ٹاؤن پولیس نے گھریلو ملازمہ سے مبینہ زیادتی اور اسقاطِ حمل کا مقدمہ درج کر رکھا ہے۔ پولیس کے مطابق اسقاطِ حمل کے بعد متاثرہ خاتون کو ہسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں وہ دورانِ علاج جاں بحق ہوگئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ مقدمے کی تفتیش جاری ہے اور تمام شواہد کی روشنی میں قانونی کارروائی کو آگے بڑھایا جا رہا ہے۔