لاہور: 206 ٹریفک حادثات میں 2 افراد جاں بحق 259 زخمی

06-03-2026

(لاہور نیوز) گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں میں 206 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق ٹریفک حادثات میں 2 افراد جاں بحق، 259 زخمی ہوئے جن میں سے 98 شدید زخمیوں کو طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جبکہ 161 معمولی زخمیوں کو موقع پر طبی امدادفراہم کی گئی۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ زیادہ تر حادثات ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے ہیں۔