حکومت کا 35 سال سے بڑی غیر شادی شدہ خواتین کو مالی مدد فراہم کرنے کا فیصلہ
06-03-2026
(لاہور نیوز) 35 سال سے بڑی عمرکی غیر شادی شدہ خواتین کو بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پی اے سی ذیلی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس دوران کمیٹی ممبر بلال مندوخیل نے کہا کہ بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام میں غیرشادی شدہ خواتین شامل نہیں ہیں، سب سے زیادہ مددکی حق دار وہ غیر شادی شدہ خواتین ہیں جن کا کوئی نہیں ہوتا۔ اس پر بی آئی ایس پی حکام نے کہا کہ 35 سال سےبڑی عمرکی غیرشادی شدہ خواتین کو بی آئی ایس پی میں شامل کررہےہیں تاکہ ایسی خواتین کو مالی مدد حاصل ہو سکے۔