پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ کا منفی زون میں اختتام

06-03-2026

(لاہورنیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ کا اختتام منفی زون میں ہوا۔

  کے ایس ای 100 انڈیکس 831 پوائنٹس کمی سے 1 لاکھ 70 ہزار 190 پوائنٹس پر بند ہوا، انڈیکس کی یومیہ بلند سطح 1 لاکھ 71 ہزار 624 اور یومیہ کم ترین سطح 1لاکھ 69 ہزار790 رہی۔ سٹاک ایکسچینج میں 563 کمپنیوں میں سے 183 کمپنیوں میں اضافہ، 267 کمپنیوں میں کمی ہوئی۔پاکستان سٹاک ایکسچیبج میں 23 ارب روپے مالیت کے 55 کروڑ شیئرز کا کاروبار ہوا۔