سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ 8 ہزار 600 روپے سستا
06-03-2026
(لاہور نیوز) ایران امریکا معاہدے میں تاخیر کے باعث عالمی مارکیٹ کے زیر اثر ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 8 ہزار 600 روپے کی بڑی کمی ہو گئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کا دام 4 لاکھ 67 ہزار 762 روپے ہو گیا، اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 7 ہزار 373 روپے کم ہو کر 4 لاکھ ایک ہزار 30 روپے ہو گئی۔ انٹرنیشنل مارکیٹ میں 86 ڈالر کی کمی سے فی اونس سونا 4 ہزار 544 ڈالر پر آ گیا، مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 259 روپے گر کر 7 ہزار 894 روپے پر آ گئی۔