توانائی بچت مہم، وزیراعظم نے نئے کاروباری اوقات کی منظوری دیدی
06-03-2026
(لاہور نیوز) وزیراعظم نے توانائی بچت مہم کے سلسلے میں کاروبار بندش کے نئے اوقات جاری کرنے کی منظوری دے دی۔
کابینہ ڈویژن کے باقاعدہ نوٹیفکیشن کے مطابق تمام دکانیں، مارکیٹیں اور شاپنگ مالز اب رات 9 بجے بند کئے جائیں گے، جبکہ شادی ہالز، مارکیاں اور دیگر کمرشل تقریبات رات 10 بجے تک جاری رہ سکیں گی۔ اسی طرح ریسٹورنٹس، ہوٹلز اور سبزی فروخت کرنے والی دکانوں کو رات 11 بجے تک بند کرنا لازمی ہو گا۔ حکومت نے بعض شعبوں کو ان پابندیوں سے مستثنیٰ قرار دیا ہے، میڈیکل سٹورز، آئی ٹی کمپنیاں، تندور، جمز اور فیول سٹیشنز پر نئے اوقات کار کا اطلاق نہیں ہوگا اور وہ حسبِ معمول اپنی سرگرمیاں جاری رکھ سکیں گے۔ کابینہ ڈویژن نے صوبائی حکومتوں اور مقامی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ نئے اوقات کار پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائے۔