پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کا منفی زون میں آغاز

06-03-2026

(لاہور نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج مندی دیکھنے میں آ رہی ہے۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی زون میں آغاز ہوا ہے، 1000 سے زائد پوائنٹس کی کمی کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 69 ہزار 932 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔ دوسری جانب ایشیائی سٹاک مارکیٹس میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔ خبرایجنسی کے مطابق جاپان کے نکی انڈیکس میں 3 فیصد کا بڑا اضافہ ہوا، تائیوان ایس ای انڈیکس میں 2 فیصد، تھائی لینڈ کے سیٹ انڈیکس میں ایک فیصد سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ انڈونیشیا کے جکارتہ کمپوزٹ انڈیکس میں بھی ایک فیصد کی تیزی دیکھنے میں آئی۔ اس کے علاوہ چین اور ملائیشیا کی سٹاک مارکیٹس میں بھی معمولی تیزی دیکھی گئی جبکہ، ہانک کانگ کے ہینگ سینگ انڈیکس میں 2 فیصد کی مندی ریکارڈ کی گئی۔