لاہور سمیت متعدد شہروں میں بارش سے کئی فیڈرز ٹرپ، درخت، سائن بورڈ گر گئے

06-03-2026

(لاہور نیوز) لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں راتے گئے موسلادھار بارش ہوئی۔

لاہور کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش ہوئی، ٹھوکرنیازبیگ، چوہنگ، مسلم ٹاؤن، گلبرگ، مسلم ٹاؤن، اچھرہ، چوبرجی اور دیگر علاقوں میں بادل برس پڑے، کئی علاقوں میں فیڈرز ٹرپ ہونے سے بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی۔ راولپنڈی میں درخت، سائن بورڈ اور بجلی کے پول گر گئے، ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا، انڈر پاس پانی میں ڈوب گیا، گلیاں اور محلے تالاب کا منظر پیش کرنے لگے۔ مریدکے، ڈسکہ، اٹک اور گردونواح میں بھی بادل جم کر برسے، پشاور اور نوشہرہ میں موسلادھاربارش ہوئی، نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا، ایبٹ آباد اور گلیات میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی۔ نواب شاہ، سکھراور میرپور ماتھیلو میں موسلا دھار بارش ہوئی، جہلم ویلی آزاد کشمیر میں بارش اور ژالہ باری ہوئی، سبی کے قریبی گاؤں گلو شہر میں بھی ژالہ باری ہوئی۔ محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف شہروں میں 5 جون تک وقفے وقفے سے بادل برسنے کی پیش گوئی کی ہے۔