کلمہ چوک: ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان کو گولی مار دی گئی

06-03-2026

(لاہور نیوز) کلمہ چوک کے قریب ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر کے ایک نوجوان کو زخمی کر دیا۔

پولیس کے مطابق وقاص انجم دفتر سے گھر جا رہا تھا کہ کلمہ چوک کے قریب ڈاکوؤں نے اسے گن پوائنٹ پر روک کر لوٹ مار کی مزاحمت کرنے پر ملزمان نے فائرنگ کر دی اور موقع سے فرار ہو گئے۔ فائرنگ کے نتیجے میں وقاص انجم کی ٹانگ میں گولی لگی، جسے طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس واقعہ سے متعلق مزید تفتیش کررہی ہے۔