سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والا ملزم گرفتار

06-03-2026

(لاہور نیوز) ریس کورس پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک پر اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق ملزم کی گرفتاری "سٹاپ اینڈ سرچ" طریقہ کار کے تحت قربان لائن کچی آبادی سے عمل میں لائی گئی، ملزم کی اسلحہ کی نمائش سے متعلق متعدد ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی تھیں، جن پر پولیس  نے کارروائی کرتے ہوئے اسے حراست میں لیا۔ ایس پی سول لائنز کے مطابق ملزم کی شناخت عمر مقصود کے نام سے ہوئی ہے، گرفتاری کے دوران ملزم کے قبضے سے ایک غیر قانونی پستول اور گولیاں برآمد کی گئیں۔ پولیس  نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کیلئے کیس انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا ہے، حکام کا کہنا ہے کہ قانون کی خلاف ورزی اور سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔