دوسرا ون ڈے: آسٹریلیا کا پاکستان کو جیت کیلئے 232 رنز کا ہدف
06-02-2026
(لاہور نیوز) تین ایک روزہ میچز کی سیریز کے دوسرے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کے لیے 232 رنز کا ہدف دے دیا۔
لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تاہم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا کی ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر 231 رنز بنائے۔ آسٹریلیا کی جانب سے کیمرون گرین 53 اور کپتان جوش انگلس 51 رنز بنا کر نمایاں رہے، میٹ رینشاء نے 43 رنز کی اننگ کھیلی، مہمان ٹیم کے اولیور پیک 31، میتھیو شارٹ 15، مارنوش لبوشیان، میتھیو کیونمین اور نیتھ ایلس 5،5 رنز بناکر پویلین لوٹے جبکہ ایلکس کیری کھاتہ کھولے بغیر ہی چلتے بنے۔ پاکستان کی جانب سے کپتان شاہین آفریدی نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ، عرفات منہاس ، ابرار احمد اور حارث رؤف نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔