لاہور: 231 ٹریفک حادثات میں 2 افراد جاں بحق، 270 زخمی
06-02-2026
(لاہور نیوز) شہر میں ٹریفک حادثات کا سلسلہ بدستور جاری ہے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں میں 231 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثات کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 270 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں 106 شدید زخمیوں کو طبی امداد کے لیے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جبکہ 164 معمولی زخمیوں کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔ ریسکیو حکام کے مطابق زیادہ تر حادثات ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے ہیں۔