مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں دوسرے روز بھی بڑا اضافہ

06-02-2026

(لاہور نیوز) عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں دوسرے روز بھی بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں 24 قیراط فی تولہ سونا 4600 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 76 ہزار 362 روپے کا ہو گیا، جبکہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 3944 روپے اضافے سے 4 لاکھ 8 ہزار 403 پر پہنچ گیا۔ 24 قیراط فی تولہ چاندی 94 روپے مہنگی ہو کر 8 ہزار 153 روپے پر پہنچ گئی۔ دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس سونا 46 ڈالر بڑھ کر 4540 ڈالر کا ہو گیا ہے۔