صوبہ بھر میں1 لاکھ 79 ہزار سے زائد شہریوں کو نئے لرننگ لائسنس مل گئے

06-02-2026

(لاہور نیوز) پنجاب بھر میں ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کا عمل تیزی سے جاری ہے، جس کے تحت گزشتہ ماہ مجموعی طور پر 5 لاکھ 23 ہزار سے زائد ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے گئے۔

ترجمان کے مطابق ایک لاکھ 79 ہزار سے زائد شہریوں نے نئے لرننگ لائسنس حاصل کیے، جبکہ ایک لاکھ 85 ہزار سے زائد افراد کو ریگولر ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے گئے۔ اعداد و شمار کے مطابق ایک لاکھ 54 ہزار سے زائد شہریوں نے اپنے لرننگ، ریگولر اور انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید کروائی، جبکہ ایک ہزار سے زائد افراد نے گم شدہ لائسنس دوبارہ حاصل کیے۔ ترجمان نے بتایا کہ دو ہزار سے زائد شہریوں کو نئے انٹرنیشنل ڈرائیونگ پرمٹ بھی جاری کیے گئے، جبکہ 95 ہزار سے زائد افراد نے آن لائن لائسنسنگ سہولیات سے فائدہ اٹھایا۔ ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب محمد وقاص نذیر نے کہا ہے کہ بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی چلانا قانوناً جرم ہے۔  انہوں نے بتایا کہ بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنے والوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن جاری ہے تاکہ ٹریفک قوانین پر عملدرآمد یقینی بنایا جا سکے۔