محمد رضوان فرسٹ چوائس ہیں، میں اُنکی جگہ نہیں لے رہا: غازی غوری

06-02-2026

(لاہور نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان وکٹ کیپر بیٹرغازی غوری کا کہنا ہے کہ پرفارمنس سے ٹیم کو فائدہ ہوتو اس سے اعتماد میں اضافہ ہوتا ہے، ایسا نہیں ہے کہ میں محمد رضوان کی جگہ لے رہا ہوں، وہی فرسٹ چوائس ہیں۔

لاہور میں پریکٹس سیشن کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے نوجوان وکٹ کیپر بیٹر غازی غوری کا کہنا تھا کہ اُنہیں قومی ٹیم میں آنے کا موقع ملا ہے جس کا وہ بھرپور فائدہ اُٹھانا چاہیں گے۔ اُن کا کہنا تھا کہ بابر اعظم جیسے کھلاڑی کے ساتھ بیٹنگ کرنے سے دباؤ نہیں ہوتا بلکہ اعتماد ملتا ہے۔ غازی غوری نے کہا کہ مجھے یہی کہا گیا تھا کہ وکٹ پر ٹھہرنا ہے کیونکہ رنز نہیں درکار ہیں، اپنی کمی کو میں ہمیشہ دور کرنے کی کوشش کرتا ہوں، ابھی میرا کوئی آئیڈیل نہیں ہے ، میرا کام یہ ہے کہ جہاں میری ضرورت ہو وہاں میں بیٹنگ کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ میں محمد رضوان کی جگہ لے رہا ہوں، وہی فرسٹ چوائس ہیں، مجھے موقع ملا اور اس موقع سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہا ہوں۔ اس کے علاوہ غازی غوری نے کہا کہ آسٹریلیا کی ٹیم کے پاس چاہے سینئر کھلاڑی نہ ہو لیکن وہ ہمیشہ باؤنس بیک کی صلاحیت رکھتی ہے۔ واضح رہے کہ تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 5 وکٹ سے ہرایا تھا۔