شدید گرمی کے بعد خوشخبری، آج شام سے 5 جون تک بارشوں کا امکان
06-02-2026
(لاہور نیوز) شدید گرمی سے پریشان شہریوں کیلئے اچھی خبر آ گئی، آج شام سے 5 جون تک لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں وقفے وقفے سے بارشیں ہونے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارشوں سے موسم خوشگوار اور درجہ حرارت میں کمی آنے کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 28 جبکہ زیادہ سے زیادہ 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 47 فیصد تک پہنچ گیا ہے۔ بارشوں کی پیشگوئی کے بعد شہریوں نے سکھ کا سانس لیا ہے اور امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ بارش گرمی کی شدت اور حبس میں نمایاں کمی لائے گی۔