لاہور: ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل کی کارروائی، انسانی سمگلر گرفتار
06-01-2026
(لاہور نیوز) ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل نے لاہور میں کارروائی کرتے ہوئے انسانی سمگلر کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم محمد افضل کو لاہور ہائیکورٹ سے قبل از گرفتاری ضمانت خارج ہونے پر گرفتار کیا گیا، ملزم کیخلاف تھانہ ایف آئی اے میں ایمیگریشن آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم نے شہریوں کو برطانیہ بھیجنے کے نام پر فراڈ کیا، ملزم محمد افضل نے برطانیہ کے ورک ویزا کا جھانسا دے کر شہریوں سے 1 کروڑ 14 لاکھ روپے بٹورے۔ ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ملزم فرید ٹاؤن کا رہائشی ہے تاہم اس سے مزید تفتیش جاری ہے۔