چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کیخلاف پی ٹی آئی کی شکایت خارج

06-01-2026

(لاہور نیوز) سپریم جوڈیشل کونسل نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کیخلاف پی ٹی آئی کی شکایت خارج کر دی۔

سپریم جوڈیشل کونسل نے عمر ایوب کو فیصلے سے آگاہ کر دیا، سپریم جوڈیشل کونسل نے 11 فروری کے اجلاس میں شکایت کا جائزہ لیا۔ سکندر سلطان راجہ کیخلاف عام انتخابات 2024 میں مبینہ دھاندلی پر کارروائی کا مطالبہ کیا گیا تھا، عمر ایوب نے بطور سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی شکایت دائر کی تھی۔