کاہنہ: تیز رفتار بس کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار دو افراد جاں بحق
06-01-2026
(لاہور نیوز) فیروز پور روڈ پر تیز رفتار بس کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار دو افراد جاں بحق ہو گئے، پولیس نے بس ڈرائیور کو حراست میں لے کر کارروائی شروع کر دی۔
ترجمان سٹی ٹریفک پولیس کے مطابق حادثہ گجومتہ یوٹرن کے قریب پیش آیا، جہاں تیز رفتار بس نے موٹر سائیکل کو پیچھے سے ٹکر دے ماری، حادثے کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار دو افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے، ڈیوٹی پر موجود سٹی ٹریفک پولیس کے اہلکاروں نے بس ڈرائیور کے فرار ہونے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے اسے حراست میں لے لیا۔ ترجمان سٹی ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار بس ڈرائیور کی شناخت عثمان غنی کے نام سے ہوئی، جو چونیاں ضلع قصور کا رہائشی ہے، پولیس نے متوفین کی نعشیں مردہ خانہ منتقل کر کے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لئے ہیں۔