بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا دن، فہرست جیل حکام کے حوالے
06-01-2026
(لاہور نیوز) بانی پی ٹی آئی سے کل منگل کو وکلا اور فیملی کی ملاقات کا دن ہے جس کیلئے فہرست جیل حکام کے حوالے کر دی گئی۔
فوکل پرسن اویس یونس چوہدری ایڈووکیٹ کی جانب سے 6 وکلا کی فہرست جیل حکام کے حوالے کی گئی ہے۔ فیصل ملک، تابش فاروق اور علی اعجاز بٹر کا نام فہرست جبکہ بابر اعوان، حسنین سنبل اور بلال عمر بودلہ کا نام بھی فہرست میں شامل ہے۔ واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی کابینہ سمیت آمد بھی متوقع ہے، بانی پی ٹی آئی کی بہنیں بھی ملاقات کے لئے آئیں گی۔