لاہور ایئر پورٹ سے اغوا ہونیوالی سوئس خاتون بازیاب

06-01-2026

(لاہور نیوز) لاہور ایئر پورٹ سے اغوا ہونے والی سوئس خاتون کوبازیاب کرا کے ملزمان کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔

صوفیہ ماریہ ملر امریکہ سے ترکش ایئر لائن کے ذریعے لاہور پہنچی تھی، لاہور ایئرپورٹ پہنچنے کے بعد سوئس نیشنل خاتون کے لاپتہ ہونے کا معاملہ سامنے آیا، تھانہ سرور روڈ پولیس  نے اسکے نیپالی نیشنل شوہر کی درخواست پر اغواء کا مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا اور مذکورہ خاتون کو بازیاب کروا لیا۔ ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا تھا کہ خاتون کو بحریہ ٹاؤن کے ایک ہوٹل سے بحفاظت بازیاب کرایا گیا، خاتون مبینہ طور پر فراڈیے ٹور آپریٹرز کے جھانسے میں آئی تھی، واقعے کے مزید حقائق جاننے کیلئے تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کر دیا گیا ہے۔