9 ہزار سے زائد اساتذہ کی بھرتیاں، حتمی منظوری وزیراعلیٰ پنجاب دیں گی
06-01-2026
سرکاری کالجوں میں 9 ہزار سے زائد عارضی اساتذہ کی بھرتی کے معاملے پر محکمہ ہائر ایجوکیشن نے بھرتی پالیسی میں اہم تبدیلیوں کا فیصلہ کر لیا ہے۔
اس سے قبل گریجوایٹ کالجوں میں 10 ماہ اور ایسوسی ایٹ کالجوں میں 6 ماہ کے لیے عارضی اساتذہ کی تقرریاں کی جاتی تھیں، تاہم نئی پالیسی کے تحت دونوں کیٹیگریز کے لیے مدتِ ملازمت یکساں رکھی جائے گی۔ محکمہ ہائر ایجوکیشن کے مطابق بھرتیوں کی حتمی منظوری وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز دیں گی۔ اس سلسلے میں ڈی پی آئی کالجز نے تمام کالج پرنسپلز سے عارضی اساتذہ کی ضرورت اور طلب (ڈیمانڈ) طلب کر لی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ کالجوں سے موصول ہونے والی ڈیمانڈ کی بنیاد پر سی ٹی آئیز کی بھرتی کے لیے درکار بجٹ حکومت کو بھجوایا جائے گا۔ محکمہ ہائر ایجوکیشن یکم ستمبر سے عارضی اساتذہ کی بھرتیوں کے لیے آن لائن پورٹل کھولنے کا ارادہ رکھتا ہے۔