نواز شریف کو گلگت بلتستان دورے کی اجازت مل گئی، این او سی جاری
06-01-2026
(لاہور نیوز) مسلم لیگ ن کے صدر و سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کو گلگت بلتستان دورے کی اجازت مل گئی، الیکشن کمیشن نے این او سی جاری کر دیا۔
سابق وزیراعظم نواز شریف 2 جون کو انتخابی سرگرمیوں کے سلسلے میں گلگت بلتستان کا دورہ کریں گے، چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان نے نواز شریف کے دورے کی منظوری دے دی۔ الیکشن کمیشن نے نواز شریف کے انتخابی دورے کے لیے عدم اعتراض سرٹیفکیٹ جاری کر دیا، نواز شریف کا دورہ انتخابی ضابطۂ اخلاق کی پابندی سے مشروط قرار دیا گیا ہے۔ الیکشن قوانین کی جانب سے خلاف ورزی پر قانونی کارروائی کی تنبیہ کی گئی ہے تاہم ن لیگ کی درخواست پر نواز شریف کے دورے کا باقاعدہ اجازت نامہ جاری کیا گیا ہے۔ نواز شریف انتخابی مہم کے سلسلے میں گلگت بلتستان کا دورہ کریں گے۔