لاہور: سرکاری کالجز میں سہولیات کی کمی دور کرنے کا فیصلہ
06-01-2026
(لاہور نیوز) لاہور کے سرکاری کالجز میں سہولیات کی کمی دور کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
سرکاری سکولوں میں طلبہ کیلئے 60 ہزار نئی کرسیوں کی خریداری کی منظوری دی گئی ہے، سرکاری کالجز میں 300 نئے کلاس رومز تعمیر کرنے کا منصوبہ بھی دیا گیا ہے۔ ڈائریکٹر کالجز احسن مختار کے مطابق رواں مالی سال کے دوران بنیادی سہولیات کی فراہمی مکمل کی جائے گی، اگلے مرحلے میں کالجز کی کمپیوٹر لیبز اپ گریڈ کی جائیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ تعلیمی ماحول بہتر بنانے کیلئے کالجز کے انفراسٹرکچر کی بہتری پر فوکس بھی کیا جائے گا تاہم سرکاری کالجز میں طلبہ کو بہتر تعلیمی سہولیات دینے کیلئے ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد تیز کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔