آئرلینڈ میں ویمن ٹی 20 ٹرائی سیریز: پاکستانی ٹیم کو مسلسل دوسری شکست

06-01-2026

(لاہور نیوز) آئرلینڈ میں ویمن ٹی 20 ٹرائی سیریز، پاکستان ویمن ٹیم کو مسلسل دوسری شکست ہو گئی۔

آئرلینڈ ویمن ٹیم  نے پاکستان ویمن ٹیم کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی، آئرش ٹیم  نے 177 رنز کا ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا، آئرلینڈ کی ربیکا سٹوکیل 60 اور ایمی ہنٹر 56 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔ پاکستان ویمن ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز بنائے، قومی ویمن ٹیم سیریز میں اپنا تیسرا میچ 3 جون کو ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے گی۔