لاہور: شادباغ میں ناخلف بیٹے نے ماں پر تشدد کے بعد گولی مار دی
05-30-2026
(ویب ڈیسک)شادباغ کے علاقے میں بیٹے نے مبینہ طور پر اپنی والدہ پر تشدد کرتے ہوئے انہیں گولی مار دی جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہو گئیں۔
پولیس کے مطابق زخمی خاتون زاہدہ کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں انہیں علاج فراہم کیا جا رہا ہے۔ ایس پی سٹی کا کہنا ہے کہ ملزم یاسر کے خلاف اس سے قبل بھی اپنی والدہ پر تشدد کرنے کا مقدمہ درج ہوچکا ہے، پولیس کے مطابق ملزم جیل سے رہائی کے بعد دوبارہ گھر پہنچا اور والدہ پر تشدد کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے اپنی والدہ کو بالوں سے گھسیٹا اور تشدد کے دوران گولی مار دی جس سے وہ زخمی ہو گئیں۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر شادباغ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم یاسر کو گرفتار کر لیا، ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔