جیٹ فیول اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتوں میں بڑی کمی، نوٹیفکیشن جاری

05-30-2026

(لاہور نیوز) حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، جس کے تحت جیٹ فیول اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتیں کم کر دی گئی ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق جیٹ فیول 48 روپے 80 پیسے فی لٹر سستا کر دیا گیا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 283 روپے 52 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ہے، اس سے قبل جیٹ فیول 332 روپے 32 پیسے فی لٹر فروخت ہو رہا تھا۔ اسی طرح لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 30 روپے 61 پیسے فی لٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 244 روپے 93 پیسے فی لٹر مقرر کر دی گئی۔ قیمتوں میں کمی سے فضائی شعبے اور لائٹ ڈیزل استعمال کرنے والے مختلف صنعتی و زرعی شعبوں کو ریلیف ملنے کی توقع ہے، نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر ہو گا۔