انڈر18 ہاکی ایشیا کپ، پاکستان نے چین کو 3 صفر سے ہرا دیا

05-30-2026

(ویب ڈیسک) انڈر18 ہاکی ایشیا کپ میں پاکستان نے شاندار آغاز کرتے ہوئے پہلے میچ میں چین کو 3 صفر سے ہرا دیا۔

پاکستان  نے پہلے کوارٹر میں دو گول کئے، کھیل کے چھٹے منٹ میں محمد عثمان  نے گول کرکے قومی ٹیم کو برتری دلائی، پانچ منٹ بعد عدیل  نے گول کرکے پاکستان کی برتری دو صفر کر دی۔ دوسرے اور تیسرے کوارٹر میں کوئی ٹیم گول نہ کر سکی، پھر آخری کوارٹر میں سلمان یاسین  نے گول کرکے پاکستان کو تین صفر سے کامیابی دلائی۔ ایونٹ میں پاکستان ٹیم دوسرا میچ اتوار کو ملائیشیا کے خلاف کھیلے گی۔