وفاقی حکومت کی سالانہ پلان کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس یکم جون کو ہوگا
05-29-2026
(لاہورنیوز) بجٹ 27-2026 کے سلسلہ میں وفاقی حکومت کی سالانہ پلان کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس یکم جون کو ہوگا۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی کی زیرصدارت اجلاس میں وزارتوں اور صوبائی حکومتوں کے حکام شریک ہوں گے۔اجلاس میں اگلے مالی سال کے لیے پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام کا جائزہ لیا جائے گا، پلان کوآرڈی نیشن کمیٹی رواں مالی سال کی پی ایس ڈی پی مانیٹرنگ پر غور کرے گی۔ سندھ حکومت کے حکام کمیٹی اجلاس میں پی ایس ڈی پی سفارشات پیش کریں گے۔