پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کیلئے کوپر کنولی آسٹریلوی سکواڈ میں شامل
05-29-2026
(ویب ڈیسک) پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کیلئے کوپر کنولی کو آسٹریلوی سکواڈ میں شامل کر لیا گیا۔
آسٹریلوی میڈیا کے مطابق کوپر کنولی کو مچل مارش کی جگہ، سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ واضح رہے آسٹریلوی کپتان ٹخنے کی انجری کے باعث سکواڈ سے باہر ہو چکے ہیں جبکہ ون ڈے سیریز میں مچل مارش کی جگہ جوش انگلس آسٹریلوی ٹیم کی قیادت کریں گے۔ یاد رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے میچ 30 مئی کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔