دریائے چناب میں نہاتے ہوئے 8 خواتین ڈوب گئیں، 4 کو بچا لیا گیا
05-29-2026
(لاہور نیوز) وزیرآباد کے قریب دریائے چناب میں پکنک کیلئے آئی 8 خواتین نہاتے ہوئے پانی میں ڈوب گئیں، چار کو مقامی افراد نے زندہ بچا لیا۔
افسوسناک واقع وزیرآباد کے نواحی علاقہ کوٹ بیلہ کے قریب دریائے چناب میں پیش آیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق سامعہ، سیرت شہزادی اور ایمان فاطمہ نامی لاپتہ خواتین کی تلاش جاری ہے، جاں بحق خاتون کی شناخت حفصہ کے نام سے ہوئی ہے، مقامی پولیس اور ضلعی انتظامیہ بھی ریسکیو آپریشن میں شریک ہے۔