لاہور:7 اشتہاریوں سمیت مختلف مقدمات میں مطلوب 135 ملزمان گرفتار
05-28-2026
(لاہور نیوز) عیدالاضحیٰ کے موقع پر فول پروف سکیورٹی یقینی بنانے کیلئے ڈولفن سکواڈ، پی آر یو اور ایف پی یو کی جانب سے خصوصی پٹرولنگ پلان پر عملدرآمد جاری ہے۔
پولیس حکام کے مطابق ڈولفن سکواڈ شہر بھر کے کرائم ہاٹ سپاٹس پر مسلسل پٹرولنگ اور سنیپ چیکنگ کر رہا ہے جبکہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید سخت کر دی گئی ہیں۔ ایس پی ڈولفن بلال احمد کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 7 اشتہاریوں سمیت مختلف مقدمات میں مطلوب 135 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزمان سنگین جرائم کے متعدد مقدمات میں مطلوب تھے۔ انہوں نے بتایا کہ ڈولفن سکواڈ نے 100 ریکارڈ یافتہ اور 22 عادی مجرمان کو بھی حراست میں لیا جبکہ مختلف زیر سماعت مقدمات میں 6 عدالتی مفروران کو گرفتار کیا گیا، پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کیلئے متعلقہ تھانوں کے حوالے کر دیا گیا ہے۔