ہیٹ ویو الرٹ: پی ڈی ایم اے کا کنٹرول روم 24 گھنٹے فعال

05-28-2026

(لاہور نیوز) ڈی جی پی ڈی ایم اے عمر جاوید نے کنٹرول روم کا دورہ کرتے ہوئے ہیٹ ویو سے نمٹنے کیلئے کیے گئے اقدامات کا جائزہ لیا۔

دورے کے دوران عملے نے ڈی جی پی ڈی ایم اے کو ہیٹ ویو سے متعلق الرٹس، مانیٹرنگ سسٹم اور حفاظتی اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈی جی عمر جاوید نے ہیٹ ویو کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ گرمی کی موجودہ لہر 31 مئی تک برقرار رہنے کی پیشگوئی ہے، اس لیے عوام کو بروقت آگاہی فراہم کرنے کیلئے 24 گھنٹے مانیٹرنگ جاری رکھی جائے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے اضلاع میں قائم کنٹرول رومز کے انتظامات اور ہیٹ سٹروک سنٹرز میں دستیاب سہولیات کا بھی جائزہ لیا، کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری ردعمل یقینی بنایا جائے تاکہ شہریوں کو بروقت امداد فراہم کی جا سکے۔