سبزہ زار: شہری پر تشدد اور برہنہ کرنے والا ملزم گرفتار

05-28-2026

(لاہور نیوز) سبزہ زار پولیس نے شہری کو تشدد کا نشانہ بنانے اور برہنہ کرنے والے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ایس پی اقبال ٹاؤن سدرہ خان کے مطابق جواں سالہ اویس گھر والوں کیلئے دوائی لینے لیاقت چوک کے ایک میڈیکل سٹور پر گیا تھا جہاں ملزم برہان اپنے ساتھی وسیم کے ہمراہ اسے زبردستی اپنے ڈیرے پر  لے گیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان  نے اویس کو برہنہ کر کے ڈنڈوں اور سوٹوں سے تشدد کا نشانہ بنایا، واقعے کا مقدمہ درج کر کے مرکزی ملزم برہان کو فوری طور پر گرفتار کر لیا گیا جبکہ مزید ملزمان کی گرفتاری کیلئے ملزم کو انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔