بجٹ میں عوام پر کم سےکم بوجھ ڈالنےکی کوشش کی جارہی ہے, وزیر خزانہ

05-28-2026

(لاہور نیوز) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے بجٹ میں عوام پر کم سےکم بوجھ ڈالنےکی کوشش کی جارہی ہے۔

  وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا بجٹ میں ٹیکس بڑھانے کے بجائے انفورسمنٹ اور کمپلائنس پرزور ہوگا،حکومت مہنگائی میں کمی کے لیے مسلسل اقدامات کررہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے متحرک ہے، عالمی سطح پر پاکستان کی سفارتی کامیابیوں کو سراہا جا رہا ہے۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا سیاسی جماعتیں تنقید برائے تنقید کے بجائے معاشی استحکام کے لیے ملکر کام کریں، زرعی شعبے میں جدید ٹیکنالوجی سےگندم کی پیداوار میں نمایاں اضافہ ممکن ہے۔