لاہور: حافظ نعیم الرحمان کا فضل الرحمان سے رابطہ

05-28-2026

(لاہور نیوز) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے مولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے عید الضحیٰ کی مبارکباد دی۔

صوبائی دارالحکومت سے جاری بیان کے مطابق دورانِ گفتگو دونوں رہنماؤں  نے ملکی و سیاسی صورتِ حال پر تفصیلی گفتگو گی اور ابراہم اکارڈ تسلیم نہ کرنے پر اتفاق کیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت فلسطین کے حوالے سے واضح پالیسی اور ابراہم اکارڈ کو مسترد کرے، مسئلہ فلسطین پر مشترکہ موقف اور حکومت پر دباؤ بڑھایا جائے گا۔ دوسری جانب امیر جماعت اسلامی نے پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر اور سابق سپیکر اسد قیصر سے بھی ٹیلی فونک رابطے کیے اور دونوں رہنماؤں کو عید الضحیٰ کی مبارکباد پیش کی۔ علاوہ ازیں حافظ نعیم الرحمان  نے پی ٹی آئی کی قیادت کے درمیان ملکی وسیاسی پر صورتِ حال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔