دفاع وطن کا ایٹمی مشن سرانجام دینے والی ٹیم کو سلام پیش کرتی ہوں: مریم نواز
05-28-2026
(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ نواز شریف بکا نہیں، جھکا نہیں، عظیم شخص کی بیٹی ہونے پر فخر ہے۔
یوم تکبیر پر اپنے خصوصی پیغام میں وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا تھا کہ الحمدللہ، یوم تکبیر کے موقع پر ہر پاکستانی سمیت پوری امت مسلمہ کو مبارکباد پیش کرتی ہوں، دفاع وطن کا ایٹمی مشن سر انجام دینے والی ٹیم کے ہر فرد کو سلام پیش کرتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اسلامی دنیا کی پہلی ایٹمی طاقت بنانے والے محمد نواز شریف کو بھی سلام پیش کرتے ہیں، نواز شریف بکا نہیں، جھکا نہیں، عظیم شخص کی بیٹی ہونے پر فخر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یوم تکبیر پاکستانی قوم ہی نہیں عالم اسلام کیلئے فخر کا دن ہے، ایٹمی پروگرام پاکستان کے مضبوط دفاع کی علامت ہے۔ مریم نواز شریف نے کہا کہ 10 مئی ہو یا 28 مئی، پاکستانی قوم آج بھی پاکستان مسلم لیگ ن کی قیادت کے جرأت مندانہ فیصلوں کی معترف ہے، مضبوط دفاع کیلئے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا، اب اقتصادی لحاظ سے ناقابل تسخیر بنانا ہمارا مشن ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ آج ہمیں اتحاد ویکجہتی، محنت وہمت برداشت و رواداری کے عزم کا اعادہ کرنا ہے۔