قومی مینز اور ویمنز کرکٹرز کی قوم کو عید کی مبارکباد
05-27-2026
(ویب ڈیسک) ملک کے نامور کھلاڑیوں نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر قوم کو مبارکباد دی ہے۔
مینز کرکٹ ٹیم کے بابر اعظم، شاہین آفریدی، شاداب خان، حارث رؤف سمیت دیگر قومی کھلاڑیوں نے قوم کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ خوب مزے کریں، ڈھیر سارا کھانا کھائیں، صفائی کا اور اپنے اردگرد لوگوں کا بہت خیال رکھیں۔ ویمنز کرکٹرز کا کہنا تھا عید پر خوشیاں بانٹیں، ایک دوسرے کا خیال رکھیں، اللہ تعالیٰ آپ سب کی قربانیوں کو قبول فرمائے۔ واضح رہے کہ آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز کے سکواڈ میں شامل کھلاڑی عید الاضحیٰ اپنے اپنے گھروں میں منا رہے ہیں۔ تمام کھلاڑی کل دوبارہ راولپنڈی میں سکواڈ کو جوائن کریں گے۔