لاہور: سکیورٹی کے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں، سی سی پی او

05-26-2026

(لاہور نیوز) 9ذوالحج کی رات اور عیدالاضحیٰ کیلئے لاہور پولیس کا جامع سکیورٹی پلان سامنے آ گیا۔

سی سی پی او لاہور  نے کہا ہے کہ صوبائی دارالحکومت میں سکیورٹی کے بہترین انتظامات کئے گئے، ون ویلنگ اورہلڑبازی کی ہرگز اجازت نہیں،ہوائی فائرنگ اور اسلحہ کی نمائش پر سخت قانونی کارروائی ہو گی۔ بازاروں اور شاپنگ سنٹرزمیں پٹرولنگ یونٹ گشت پر مامورہےلیڈی پٹرولنگ یونٹ خواتین اور بچوں کے تحفظ کو یقینی بنائے گا، بیوپاریوں اور خریداروں کی سکیورٹی کیلئے پٹرولنگ جاری رکھیں۔ انہوں  نے مزید کہا کہ جرائم پیشہ اور مشتبہ عناصر کے خلاف سرچ و کومبنگ آپریشنز کئے جائیں۔سپروائزری افسران سکیورٹی ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد یقینی بنائیں۔