لاہور: ٹرک کی آٹو رکشہ، موٹرسائیکل کو ٹکر، 2 افراد جاں بحق

05-26-2026

(لاہور نیوز) رائیونڈروڈ، چنارباغ کے قریب ٹرک نے آٹورکشہ اور موٹرسائیکل کوٹکر مار دی، جس کے نتیجہ میں دو موٹرسائیکل سوار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے جبکہ بچوں سمیت دیگر زخمی ہو گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثےمیں 2 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہو گئے، متوفین میں 32سالہ دلبر اور 28 سالہ مبشر شامل ہیں تاہم زخمیوں میں42 سالہ منصور، 28 سالہ سمیرا، 4 سالہ نورفاطمہ شامل ہیں۔  پولیس کا کہنا ہے کہ متوفین بستی امین پورہ رائیونڈ کے رہائشی تھے، زخمیوں کو طبی امدادکیلئے رائیونڈ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔