عیدالاضحیٰ: لاہور میں لائسنس دفاتر کھلے رکھنے کا فیصلہ
05-26-2026
(لاہور نیوز) سی ٹی او لاہور کی جانب سے عیدالاضحیٰ کے موقع پر شہریوں کی سہولت کے لیے اہم اقدام، لاہور میں لائسنس دفاتر کھلے رکھنے کا فیصلہ کر لیا۔
عوام کی آسانی کے لیے شہر کے مختلف ڈرائیونگ لائسنس دفاتر عید کے ایام میں بھی کھلے رہیں گے۔ ان مراکز میں لبرٹی مارکیٹ، گریٹر اقبال پارک، مناواں اور واپڈا ٹاؤن خدمت مرکز شامل ہیں۔ سی ٹی او لاہور کے مطابق شہری عید کے دوران بھی لائسنس سروسز سے استفادہ حاصل کر سکتے ہیں اور روزانہ ہزاروں شہریوں کو مختلف سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں اُنہوں نے کہا کہ میرٹ اور عزت دارانہ طریقے سے لائسنس کا اجرا اولین ترجیح ہے جبکہ لائسنسنگ کے نظام میں شفافیت کو ہر صورت یقینی بنایا جا رہا ہے۔ سی ٹی او سید عبدالرحیم شیرازی نے کہا کہ شہریوں کو بہتر سہولت فراہم کرنا ٹریفک پولیس کی اولین ذمہ داری ہے اور اسی مقصد کے لیے دفاتر عید کے دنوں میں بھی فعال رکھے گئے ہیں۔