پنجاب کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.8 ریکارڈ
05-26-2026
(لاہور نیوز) منڈی بہاؤالدین شہر اور گرد و نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔
منڈی بہاؤالدین میں لوگ گھروں اور دوکانوں سے نکل کر باہر آ گئے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے۔ ملکوال، پھالیہ بھیرہ سرائے عالمگیر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، کھاریاں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلے کی شدت 4.4 ریکارڈ کی گئی تاہم تاحال نقصان کی کوئی خبر سامنے نہیں آئی۔