عید کے دن موسم شدید گرم، محکمہ موسمیات کی پیش گوئی
05-26-2026
(لاہور نیوز) محکمہ موسمیات نے عید کے دن موسم شدید گرم رہنے کی پیش گوئی کر دی۔
آج رات موسم کی صورتحال کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ عید کے دن یعنی بدھ کے روز موسم کی صورتحال کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح میں موسم شدید گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم رات کے دوران تیز ہوائیں /آندھی چلنے کا امکان ہے۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم رہنے کا امکان ہے جبکہ بعد از دوپہر شمال مشرقی پنجاب اور خطہ ٔپوٹھوہار میں تیز ہوائیں/آندھی چلنے کا امکان ہے۔