لاہور: 413 ٹریفک حادثات میں 519 افراد زخمی
05-26-2026
(لاہور نیوز) گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں میں 413 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثات کے نتیجے میں519 شہری زخمی ہو گئے 175 شدید زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے مختلف مقامی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا جبکہ 344 معمولی زخمیوں کو موقع پر ہی فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی۔ ریسکیو حکام کے مطابق زیادہ تر ٹریفک حادثات تیز رفتاری، غفلت اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے ہیں۔