لاہور کے مختلف علاقوں میں نماز عیدالاضحیٰ کب اور کہاں ہو گی؟ شیڈول جاری

05-26-2026

(لاہور نیوز) صدر علماء مشائخ مرکزی مسلم لیگ لاہور مولانا ادریس فاروقی نے نماز عید الضحیٰ کا شیڈول جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق شالیمار باغ میں صبح 5:30 بجے نماز عیدالاضحیٰ پڑھائی جائے گی، قذافی اسٹیڈیم میں صبح 6 بجے، لکشمی چوک میں مولانا طاہر طیب بھٹوی 5:30 بجے، صدر مرکزی مسلم لیگ پنجاب چوہدری محمد سرور مزنگ چوک ہائی سکول میں صبح 6 بجے نماز عیدالاضحیٰ پڑھائیں گے۔ گورنمنٹ ڈگری کالج شاہدرہ میں صبح 5:30 بجے نماز عیدالاضحیٰ پڑھائی جائے گی، گلشن راوی مون مارکیٹ میں حافظ عبد الغفار مدنی صبح 5:30 بجے نماز عیدالاضحیٰ پڑھائیں گے، حافظ مسعود کمال الدین مصطفیٰ ٹاؤن میں 5:30 بجے، چوہدری حمید الحسن گجر شاداب کالونی میں صبح 5:45 بجے نماز عیدالاضحیٰ پڑھائیں گے۔ انجنیئر حارث ڈار چلڈرن پارک میں صبح 6:10 بجے نماز عیدالاضحیٰ پڑھائیں گے، حافظ عبد الماجد سلفی آئیڈیل پارک کھوکھر چوک میں صبح 5:20 بجے، مولانا بلال محمدی جامع مسجد عامر بن تاج میں صبح 5:30 بجے، مولانا عمران ظہور جہانگیر پارک LOS نالے پر 5:15 بجے، قاری عبد الوحید فیض باغ کاچھپورہ میں صبح 5:30 بجے، ڈاکٹر ثناء اللہ فاروقی مسجد ریاض الجنہ بھگت پورہ میں صبح 5:45 بجے اور مولانا عبدالمنان سلفی عرفات پارک شاہدرہ میں صبح 6:15 بجے نماز عیدالاضحیٰ پڑھائیں گے۔ اس کے علاوہ قاری محمد یعقوب شیخ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول موہنی روڈ پر صبح 5:45 بجے نماز عیدالاضحیٰ پڑھائیں گے، محمد یاسین اعظم مسجد ام القری لدھڑ میں صبح 6 بجے، چیئرمین شعبہ خدمت شفیق الرحمن وڑائچ سمن آباد پکی ٹھٹی میں صبح 5:30 بجے، ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی جامع مسجد الہادی نزد ایئرپورٹ میں صبح 5:15 بجے،عمر فاروق گجر جامع مسجد عامر علی المرتضی ٹاؤن شپ میں صبح 5:20 بجے نماز عیدالاضحیٰ پڑھائیں گے۔ مزید برآں مولانا ادریس فاروقی مسجد خالد بن ولید عامر ٹاؤن میں صبح 5:45 بجے نماز عیدالاضحیٰ پڑھائیں گے، مولانا اسحاق قاسم ڈونگی گراؤنڈ نشتر کالونی میں صبح 6 بجے، مفتی ابوالحسن جامع مسجد الرباط ڈیفنس کینٹ میں 5:15 بجے اور مولانا عبدالمنان صمدانی مرکز مدینہ چائنہ سکیم میں 5:30 بجے نماز عیدالاضحیٰ پڑھائیں گے۔